اداکارہ ریما کو سما کی جھوٹی خبر پر عثمان ڈار کے قہقہے پسند آگئے

سما ٹی وی نے اینٹی کرپشن میں پیش ہونے کے بجائے عثمان ڈار کی ملک سے فرار کی جھوٹی نشر کی تھی جسے دیکھ کر اپنے گھر میں موجود پی ٹی آئی رہنما قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

پاکستان فلم  انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریما بھی  سمانیوز کی زرد صحافت کا مذاق اڑائے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے نے سمانیوز کی عثمان ڈار کی خود سے متعلق فیک نیوز پر قہقہے لگانے کی وڈیو شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

گلو کار علی ظفر نے عفت عمر کو بدتمیز و غیرمہذب خاتون قرار دے دیا

ملکی سیاسی تاریخ کو منفرد انداز میں بیان کرنے والے گلوکار واسو گاجانی سپردخاک

 

ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی  تفریق  نے  کھیلوں، ثقافت، صحافت اورفنون کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہر شعبے کے افراد کھل کر اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

اداکارہ ریما خان بھی تحریک انصاف کی حمایت میں کمربستہ ہیں۔اداکارہ نے سما نیوز کی جانب سے تحریک  انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے حوالے سے چلائی جانے والی فیک نیوز کی وڈیو شیئر کردی۔

وڈیو میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو اپنے گھر میں لگی ٹی وی اسکرین پر سما نیوز پر خود سے متعلق نشر ہونے والی جھوٹی خبر پر قہقہے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماٹی وی نے گزشتہ دنوں اپنی خبر میں  محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ عثمان ڈار اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں پیشی کے بجائے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ”سویگ اوور لوڈ، عثمان ڈار اپنی  بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے“۔

متعلقہ تحاریر