مجھے ایسا کرنے کا جنون ہے جس سے لرننگ ہو، انٹیریئر ڈیزائنر شہناز ابجانی

معروف ٹی وی چینل کی ایگزیکٹو پروڈیوسر کا کہنا ہے مجھے ایمرجنسی میں کام کرنا بہت پسند ہے۔

انٹیریئر ڈیزائنر اور معروف ٹی وی چینل کی ایگزیکٹو پروڈیوسر شہناز ابجانی کا کہنا ہے کہ جو بھی کرو ڈھنگ سے کرو ، مختلف شعبوں میں کام کرنے سے میں نے خوشی محسوس کی ، کچھ میری سوچ بھی ایسی ہے کہ مجھے ایک جگہ پر بیٹھ جانا بالکل پسند نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہناز ابجانی نے نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انٹیریئر ڈیزائن شہناز ابجانی کا کہنا تھا کہ مجھے ہر وقت کچھ کرنے کا جنون ہے، کچھ ایسا کرنے کا جس سے لرننگ ہو۔

یہ بھی پڑھیے

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور تنقید

ارشد وارثی اور اہلیہ پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار پر پابندی عائد

شہناز ابجانی کا کہنا تھا کہ مجھے ایونٹ مینجمنٹ بہت پسند ہے میں اسے بہت مس کرتی ہوں ، اگر میری حد تک بات کی جائے تو مجھے چیزیں جوڑنے میں  بڑا مزہ آتا ہے ، ایونٹ مینجمنٹ آپ کو ایک ایک چیز کو جوڑنا ہوتا ہے ۔ میں اپنے پروگرام کو بیس دنوں میں مینج کرتی تھی اب تو شادی کی چھ ماہ پہلے سے تیاریاں شروع ہو جاتی ہے ، جو مجھے بالکل پسند ہے ، مجھے کم وقت میں زیادہ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ مجھے ایمرجنسی میں کام کرنا پسند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم رضاکارانہ انسان دوستی بہت نبھاتے ہیں ، اور میرا تعلق جس کمیونٹی سے ہم بہت آرگنائزڈ ولنٹیری کرتے ہیں۔

معروف ٹی وی چینل کی ایگزیکٹو پروڈیوسر شہناز ابجانی نے نیوز 360 کے ساتھ اپنے کون کون سے مزید تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں ان کے اس انٹرویو میں۔

متعلقہ تحاریر