نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر چپ کا روزہ توڑ دیا
میں خاموشی کی وجہ سے ہر بار غلط ثابت ہوا، اتنے دن سے اس لیے چپ تھاکہ یہ سارا تماشہ کہیں نا کہیں میرے بچے لازمی پڑھتے، بچوں کی پرورش کیلیے عالیہ کو 2 سال سے ہر ماہ 10 لاکھ روپے دیتا تھا، اداکار

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ عالیہ کے الزامات پر چپ کا روزہ توڑ دیا۔
نواز الدین صدیقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں خاموشی کی وجہ سے ہر بار غلط ثابت ہوا، اتنے دن سے اس لیے چپ تھاکہ یہ سارا تماشہ کہیں نا کہیں میرے بچے لازمی پڑھتے۔
یہ بھی پڑھیے
گھر سے نکالے جانے کے بعد نواز الدین صدیقی کے بیوی بچوں نے رات کہاں گزاری؟
اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پریس نے یکطرفہ مؤقف اور ویڈیوز کی بنیاد پر میری کردار کشی کرکے لطف اٹھایا لیکن میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عالیہ اور میں پچھلے کئی سال سے ایک ساتھ نہیں رہتے اور ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ہم بچوں کیلئے آپس میں جڑے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے بچے 45 دن سے دبئی میں اسکول سے غیر حاضر ہیں جس پر اسکول کی جانب سے مسلسل مجھے غیر حاضری کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جبکہ میرے بچوں کو ان کی والدہ نے بھارت میں یرغمال بنایا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
نواز الدین کا کہنا تھاکہ میں سابقہ اہلیہ کو بچوں کی اچھی پرورش کیلئے پچھلے 2 سال سے ہر ماہ 10 لاکھ بھارتی روپے دیتا تھا اور جب وہ بچوں کے ساتھ دبئی جاتی تھی تو میں اسے اسکول فیس، میڈیکل اور سفر کے اخراجات کے علاوہ ہر ماہ 5 سے 7 لاکھ بھارتی روپے بھیجتا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ عالیہ کی 3 فلموں کی فنانسنگ کی جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، میں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ میرے بچوں کی ماں ہے، بچوں کیلئے ایک لگژری کار بھی دی لیکن عالیہ نے اسے بیچ کر حاصل ہونے والی تمام رقم خود خرچ کردی۔
بالی وڈ اداکار نے مزید بتایا کہ میرے بچے جب بھی بھارت آتے ہیں تو ہمیشہ اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں تو کوئی انہیں گھر سے کیسے نکال سکتا ہے؟ اس دوران میں خود بھی گھر میں نہیں تھا، اگر ایسا تھا تو عالیہ نے گھر سے نکالتے وقت کی ویڈیو کیوں نہیں بنائی؟
انہوں نے کہا کہ عالیہ نے بچوں کو بھی اپنے ڈرامے میں کھینچ لیا ہے، یہ سب کر کے وہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور لوگوں میں میرا امیج خراب کرنا چاہتی ہے۔









