صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو آسکر کمیٹی کیلئے منتخب کرلیا گیا

لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو آسکر کمیٹی کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے آسکر کمیٹی میں شامل ہونے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کا نام آسکر کمیٹی میں دو مارتبہ آسکر ایوارڈ میں نامزد ہونے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
I’m honoured to be part of the ‘Oscar Selection Committee’this year alongside our own two time Oscar winner,Sharmeen Obaid Chinoy.I look forward to seeing the nominated films. At least this is one way we can highlight our country & our talent on world stage IA #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/rPiGb3TEZN
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 8, 2020
مہوش حیات نے کہا کہ شرمین عبید کی آسکر میں نامزد ہونے والی فلم کو دیکھنے کی منتظر ہوں۔ بالآخر یہی طریقہ ہے جس سے ہمارے ملک کا نام روشن ہوگا اور ایک دن ہمارے ملک کا ٹیلنٹ دنیا میں ضرور مانا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔