زارا نور عباس کی انسٹاگرام پوسٹ نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
صارفین نے طلاق کی افواہوں پر اداکارہ سے تصدیق طلب کرلی، ایک صارف کا پیشے کیلیے رشتہ تباہ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا
اداکار اسد صدیقی کے بعد ان کی اہلیہ اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اپنی شادی شدہ زندگی میں گڑبڑ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
اسد صدیقی گزشتہ کئی روز سے انسٹاگرام پر افسردہ اسٹوریز شیئرکررہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے زارا نورعباس نے اپنی سالگرہ بھی اکیلیے منائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی خطرات سے دوچار ہے؟
کرن اشفاق نے طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو فالو کرنے کی وجہ بتادی
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےاسٹیو مروبولی کا ایک لکھاکہ”جب آپ اپنے آپ کو قبول کرتے ہیں، تو آپ اس بوجھ سے آزاد ہو جاتے ہیں کہ دوسروں کو آپ کو قبول کرنے کی ضرورت ہے“۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ایک صارف نے سوال کیا کہ طلاق کی افواہیں صحیح ہیں یا غلط؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اپنے پیشے کیلیے اپنا رشتہ مت تباہ کرو۔