اداکار عمران عباس کی وزیراعظم کے ویڈیو کلپ پر لپسنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ہے ، کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے وزیراعظم شہباز شریف کے ویڈیو کلپ پر لپسنگ کی ہے جس سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملےجلے تاثرات کا تاندہ بندھ گیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ "یہ ویڈیو صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ہے ، کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں۔ یہ ویڈیو بالکل بھی سیاسی یا نفرت انگیز مبنی نہیں ہے اور نہ کسی خاص شخصیت یا سیاسی جماعت سے میری وابستگی یا ناپسندیدگی کی عکاسی کرتی ہے ، بلکہ میرے خیال میں یہ واقعی پیارا لیکن مضحکہ خیز لمحہ تھا۔”

یہ بھی پڑھیے

پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوچڈھا میں قربتیں بڑھنے لگیں

فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آرہا ہے؟کرینا کپور سمیت دیگر کاسٹ نے اشارہ دیدیا

تاہم عمران عباس کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

نینا کاشف نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "یہ بہت ہی کمال کا ہے۔”

سلمان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر مسکرانے کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آجا ڈانگ پھیریں۔”

راشد فدا انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا۔”

یاسر علی ہادی نے لکھا ہے کہ سنجیدگی سے یار ،،، شاندار ،،، مزا آگیا ،،، بار بار دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 7.9 ملین ہو گئی ہے۔ اداکار نے سات ملین سے زیادہ فولورز ہونے پر جشن منایا ہے۔ ویڈیو کی پسندیدگی پر عمران عباس نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر