ربیعہ چوہدری طلاق سے متعلق بول پڑیں

ربیعہ چوہدری نے معروف موسیقار میکال حسن سے 2016ء میں شادی کی تھی اور جلد ہی ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

معروف ماڈل ربیعہ چوہدری نے طلاق اور اس کے بعد ہونے والی بدنامی سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے ایک تفصیلی پیغام لکھا جس میں طلاق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ربیعہ نے معروف موسیقار میکال حسن سے 2016ء میں شادی کی تھی اورجلد ہی ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طلاق کی خبر شیئر کرنے پر ان سے محبت اور حمایت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘اپنی کہانی شیئر کرنے کے بعد آپ سب نے حمایت کی تھی۔ آپ کی حمایت، مہربان الفاظ اور پیار کے لیے آپ سب کا شکریہ’۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کی مداحوں سے گزارش

ربیعہ نے اپنے جذبات کا اظہارکیا کہ کسی کے لیے بھی طلاق جیسے مرحلے سے گزرنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘طلاق آسان نہیں ہے۔ جب میں نے کہا کہ طلاق کا مطلب ہمیشہ افسردگی کا اظہار نہیں ہوتا، تو میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ آپ ناچیں گائیں یا طلاق پارٹی دیں اور اسے شادی کے سسٹم سے علحیدہ کردیں’۔

ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ پوسٹ کوئی بڑی تبدیلی نہیں لاسکتی لیکن پھر بھی وہ پُرامید ہیں کہ شاید اس سے ان خواتین کو ہمت ملے جو خاموش رہ کر کسی بھی طرح کا تشدد برداشت کررہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر