بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا یوٹرن؟ پرانا انٹرویو گلے پڑگیا

سیاست دان سے شادی سے انکار کرنے والی بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں تاہم وہ ماضی میں کسی سیاسی رہنما کی بیوی بننے سے انکاری رہیں ہیں

سیاست دان کو اپنا شریک حیات نہ بنانے کا عزم ظاہر کرنے والی بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا جلد ہی ایک سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کلپ میں پرینیتی چوپڑا کے انٹرویو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ نے کسی سیاست دان سے شادی سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

جیسٹن بیبر اور ہیلی کا رمضان کریم سے متعلق نفرت آمیز بیان؛ سوشل میڈیا پر تنقید

بالی وڈ اداکارہ پپرینیتی کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے جس میں وہ دوٹوک انداز میں کہتی نظر آتی ہیں کہ وہ کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کریں گی۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر راگھو چڈھا کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ جوڑی، جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی  ہے۔

اتوار کو پرینیتی کا پرانا انٹرویو بھی انٹرنیٹ پر سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہیں گی۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس سیاست دان سے شادی کرنا چاہیں گی تو پرینیتی نے کہا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میں کسی سیاست دان سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔ بہت سارے اچھے آپشنز ہیں، لیکن میں کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہتی،

بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے اسی انٹرویو میں، اداکار سے ان کے آئیڈیل پارٹنر میں تین خوبیوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر پرینیتی نے جواب دیا، "اسے مضحکہ خیز ہونا چاہیے، اس سے اچھی خوشبو آنی چاہیے اور اسے میری عزت کرنی چاہیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان میں اور اس کے ساتھی میں تین چیزیں مشترک ہونی چاہئیں تو پرینیتی نے کہا، "میرا سفر سے پیار، پانی سے محبت – سمندر، غوطہ خوری – اور اسے خود ساختہ شخص ہونا چاہیے۔ میں ایسے مردوں سے محبت کرتا ہوں جو خود قابل ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہے۔

اب بالی وڈ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں اور ان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

انٹرویو میں پرینتی چوپڑا کہتی ہیں کہ میں کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہتی، یہاں بہت سارے اچھے آپشن موجود ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی۔

متعلقہ تحاریر