نواز الدین صدیقی گھریلو تنازع کے باعث بچوں کی تعلیم چھوٹنے پر فکرمند
میں اپنے گھر کے معاملے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتالیکن میرے بچوں کی مجھے بہت زیادہ فکر ہے کہ وہ کسی طرح سے اسکول چلے جائیں، اداکار کی گفتگو

بالی ووڈ کے باکمال اداکار نواز الدین صدیقی گزشتہ کافی عرصے سے گھریلو مسائل میں مبتلا ہیں اور سابقہ اہلیہ کے ساتھ ان کا تنازع عدالت تک جاپہنچا ہے۔
میاں بیوی کے درمیان چپقلش کے باعث ان کے دونوں بچوں کا کافی نقصان ہورہا ہے اوران کی تعلیم کا سلسلہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر چپ کا روزہ توڑ دیا
اداکار فیروز خان کو نوازالدین صدیقی کے ساتھ اظہار ہمدردی مہنگا پڑگیا
نواز الدین صدیقی نے بھارتی صحافی سے گفتگو میں اپنے بچوں کا تعلیمی سلسلہ ترک ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ”میں اپنے گھر کے معاملے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتالیکن میرے بچوں کی مجھے بہت زیادہ فکر ہے کہ وہ کسی طرح سے اسکول چلے جائیں“۔
View this post on Instagram
سابقہ اہلیہ کے ساتھ تنازع کے ذہن پرپڑنے والے اثرات سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ” یہ ساری چیزیں تو انسان کو مضبوط کرتی ہیں،ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، آج کل تو سوشل میڈیا پر کچھ بھی چیزیں آجاتی ہیں اور ہم ان پر یقین کرلیتے ہیں“۔









