ہالی وڈ اسٹارز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کو قانون کی بالا دستی قرار دیا

ٹرمپ کی گرفتاری کو ہالی وڈ اسٹارز نے کہا کہ امریکا میں قانون سب کے لیے برابر ہے، سابق صدر کی گرفتاری سے پیغام ملتا ہے کہ قانون کی بالا دستی قائم ہے

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کو ہالی وڈ اداکاروں نے قانون کی بالا دستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں قانان سب کے لیے برابر ہے ۔

ہالی ووڈ اداکاروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا جشن منایا، اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں مشہور فلم اسٹارز نے کہا کہ امریکا میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے

منگل کو سابق یو ایس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد، بہت سی مشہور شخصیات نے اس تاریخی لمحے پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

جمی کیمل نے ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد ان  کے داماد جیرڈ کشنر کو طنز کا نشانہ بنایا، انہوں نے لکھا کہ جب آپ کے تمام والد جیل میں ہوں گے۔

کشنر کے والد، رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اوراٹارنی چارلس کشنر کو 2000 کی دہائی کے اوائل میں  الیکشن مہم میں غیر قانونی شرکت، ٹیکس چوری اور دیگر جرائم میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم، میگھن مکین کو لگتا ہے کہ اس مقدمے کے ارد گرد پریس ٹرمپ کی دوبارہ انتخابی مہم میں مدد کرے گا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ آپ سب اس کی مدد کر رہے ہیں۔ اسے سیاسی شہید بنارہے ۔

سابق امریکی صدر نے اج باقاعدہ اپنی گرفتاری پیش کی ہے، 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ ازخود مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے آپ کو گرفتاری کے لیے پیش کیا۔

عدالت میں سابق صدر پر پورن اسٹار سمیت ایک خاتون سے رقم کی ادائیگیوں کے تنازعے، 2016 کے الیکشن کو نقصان پہنچانے سمیت 34 الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت نے سحت جرم سے انکار کیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت دسمبر تک ملتوی کردی ہے، ججز کے مطابق کیس کی باقاعدہ سماعت جنوری 2024 میں ہوگی۔

متعلقہ تحاریر