مانی میری دوست کا دوست تھا، اداکارہ حرا مانی

مجھے لگتا ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، کبھی وہاں شادی نہیں ہوتی جہاں ہم چاہتے ہیں، اداکارہ کی ندا یاسر کو انٹرویو میں وضاحت

اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی سے شادی کے بارے میں اپنے پرانے انٹرویو کی گئی گفتگو پر وضاحت پیش کردی۔ 

حرا کا کہنا ہےکہ مانی میری دوست کا دوست تھا۔ اس سے قبل اداکارہ حرا مانی نے 4 سال قبل ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ مانی اور میری دوست ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

حرامانی نے اپنا نیا گانا ’یاریاں‘ جاری کردیا

اداکارہ حرامانی نے 18 ستمبر کو کس قیمتی دوست کو کھویا؟

 

اداکارہ حرا اور مانی حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جس میں میزبان ندا یاسر نے حرا سے سوال کیا کہ”میں تمہارا ایک انٹرویو دیکھ رہی تھی،تم نے ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں کہا تھا کہ مانی مجھے ایسے ملا کہ وہ میری دوست کا منگیتر تھا، اس کے بعد تمہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا تو یہ کیا کہانی تھی“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جواب میں حرا نے کہا ”ندا! اگر تم وہ شو دیکھو تو میں نے منگیتر تو کہا ہی نہیں، میں نے کہا تھا کہ مانی میری دوست کا دوست تھا“۔

حراکے جواب پر ندا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ”ہاں میں نے غلطی سے منگیتر کہہ دیا، تم نے دوست کہا تھا“۔

حرا مانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ”ان دونوں کے بیچ نہ منگنی ہوئی تھی نہ کچھ اور تھا، ثمینہ پیرزادہ نے سوال کیا تو میں نے یہ قصہ ویسے ہی شیئر کردیا“۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ”مجھے لگتا ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے اور کوئی کسی کی طرح نہیں بن سکتا، سب کی اپنی شخصیت ہے، کبھی وہاں شادی نہیں ہوتی جہاں ہم چاہتے ہیں“۔

اس پر مانی نے کہا کہ ‘اس وقت میں یوٹیوب اور تنازعات نہیں ہوتے تھے تو میں  بھی بہت سی لڑکیوں سے بات کررہا تھا جن میں وہ بھی شامل تھیں“۔

واضح رہے کہ چار سال قبل حرا مانی نے ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میری دوست اور مانی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور میں مانی کی بہت بڑی مداح تھی۔

حرا نے انکشاف کیا  تھاکہ اس وقت وہ خود بھی ایک بینکر کی منگیتر تھیں اور 6 ماہ میں ان کی شادی ہونے والی تھی ،ایک رات وہ اپنی دوست کا اسائمنٹ کرنے اس کے گھر رکیں تو وہ رات بھر کسی سے فون پر باتیں کرتی رہی، اگلے دن پوچھنے پر دوست نے حرا کو بتایا کہ وہ مانی سے بات کررہی تھی۔

حرا نے بتایا کہ مانی کا نام سن کر ان کے انٹینے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے چپکے سے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبرنکال کر انہیں کال کردی اور پھر اپنی دوست سے مانی سے ملاقات کروانے کی بھی فرمائش کردی۔بعد ازاں حرااور مانی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے جس پر حرا نے اپنی منگنی ختم کرکے مانی سے شادی کرلی۔

متعلقہ تحاریر