شرمین عبید چنائے اسٹار وارز سیریزکی پہلی خاتون اور غیر سفید فام ہدایت کار منتخب
ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی لوکس فلم نے جمعے کو معروف سیریز ’سٹار وارز‘ کی تین نئی ایکشن فلموں کا اعلان کیا ہے جن میں سے ایک فلم کی ہدایت کار شرمین عبید چنائے ہوں گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نےہالی ووڈ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی لوکس فلم نے جمعے کو معروف سیریز ’سٹار وارز‘ کی تین نئی ایکشن فلموں کا اعلان کیا ہے جن میں سے ایک فلم کی ہدایت کار شرمین عبید چنائے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
شرمین عبیدچنائے اب کس ہالی ووڈ فلم کی ہدایت کاری کریں گی؟
مس مارول میں تقسیم ہند کا منظر فلماتے ہوئے شرمین عبید غمگین کیوں ہوئیں؟
شرمین عبید چنائے اسٹاروار سیریز کی ہدایت کاری کااعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون اور غیرسفید فام فلمسازبھی بند گئی ہیں ۔ امریکی کمپنی ’لوکاس فلم‘ کے مطابق اسٹار وارز سیریز کی 3 نئی فلمیں بنائی جائیں گی جن میں سے 2 فلموں کے ہدایت کار ڈیو فلونی اور جیمز مین گولڈ ہوں گے جبکہ تیسری فلم کی ہدایت کارشرمیلن عبید چنائے ہوں گی۔
Just revealed at #StarWarsCelebration, Kathleen Kennedy welcomes James Mangold, Dave Filoni & Sharmeen Obaid-Chinoy on stage as future directors of three new upcoming Star Wars films. pic.twitter.com/v2os1tdHJH
— Star Wars (@starwars) April 7, 2023
اس فلم میں اداکارہ ڈیزی رڈلی کے کردار ’رے‘ کی واپسی ہوگی جو آخری بار 2019 میں ’دی رائز آف سکائی واکر‘ میں نظر آیا تھا۔ فلم کا اسکرپٹ ’پیکی بلائنڈرز‘ اور ’سپنسر‘ جیسی مشہور سیریز لکھنے والے اسٹیون نائٹ لکھیں گے۔
شرمین عبیدچنائے نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ” خبر آ گئی ہے! میں اگلی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کرنے اور ڈیزی رڈلی کو کہکشاں میں واپس لانے کے لیے بہت پرجوش ہوں“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شرمین عبید مختصر دستاویز فلموں کے لیے2آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں ،انہیں 2011 میں ’سیونگ فیس‘اور 2015 میں ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس‘ کے لئےآسکر کے ساتھ ساتھ ایمی ایوارڈ ملا تھا۔
پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کی دو اقساط کیلیے ہدایت کاری کی ذمے داریاں انجام دی تھیں ۔