ارمینا خان کےمریم نواز پرطنز کے جواب میں لیگی ٹوئٹر ہینڈل کا قابل مذمت اقدام

ن لیگ کے ٹوئٹر ہینڈل نے مریم نواز سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ کی شیر خوار بیٹی کی تصویر لگاکر انہیں طنز کا نشانہ بنایا جس پر فنکاروںسمیت نمایاں شخصیات نے حکمراں جماعت کے ٹوئٹر ہینڈل کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے مریم نواز کےخلاف طنزیہ ٹوئٹ پر مسلم لیگ ن کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل آپے سے باہر ہوگیا۔

ن لیگ کے ٹوئٹر ہینڈل نے مریم نواز سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ کی شیر خوار بیٹی کی تصویر لگاکر انہیں طنز کا نشانہ بنایا جس پر فنکاروںسمیت نمایاں شخصیات نے حکمراں جماعت کے ٹوئٹر ہینڈل کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زارا نور عباس نےاپنے  عمرے کی یادگاروڈیو شیئر کردی

سجاد علی کے صاحبزادے گلوکاری کے ساتھ ساتھ نقالی کے بھی ماہر نکلے

لندن میں مقیم تحریک انصاف کے نوجوان کارکن شایان علی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں ایک نوجوان لڑکی نے سیلفی لینے کے بہانے مریم نواز کوتضحیک کا نشانہ بنایا اور تصویر کھینچنے کے بعد مریم نواز سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی فیملی کو چور کہیں، مریم نواز نے تحریک انصاف کی نوجوان کارکن کی بدتمیزی کومسکرا کر نظر انداز کردیا۔

اداکارہ ارمینا خان نے مذکورہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ”اگر ایسا پاکستان میں ہوتا تو سیلفی لینے والی  لڑکی لاپتہ ہوچکی ہوتی، مجھے خوشی ہے کہ ہمیں یہاں برطانیہ میں اظہار خیال کی آزادی ہے، جہاں ہم اپنے سیاستدانوں کا احتساب کرسکتے ہیں، اگر آپ برطانوی سرزمین پر بسنے جارہے ہیں تو یہ ہمارے اصول ہیں، ہمیں اظہار رائے کی آزادی ہے“۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل  ٹوئٹر ہینڈل نے  اداکارہ کی اپنی شیرخوار بیٹی کیساتھ لی گئی تصویران کے ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے تبصرے میں لکھاکہ”بیمار ذہن کے یوتھیاز کس طرح اپنی آئندہ نسل کی تربیت کررہے ہیں اور یوتھیوں کی ففتھ جنریشن  نچلی ترین ہوگی“۔

اداکارہ ارمینا خان نے جواب میں لکھاکہ”میرے خیال سے مریم نواز بچوں سے نفرت کرتی ہیں،بیچاری اپنےآپ کو بچانا چاہتی تھیں،اس لیے اپنے  غنڈوں کو دوسرے ملک کے  شہری کو ہراساں کرنے کے لیے بھیج دیا۔ میں نے اس سے پہلے مرکزی دھارے کی کسی سیاسی جماعت سے ایسی چیز نہیں دیکھی“۔

اداکار عثمان خالد بٹ اور  شہباز  تاثیرسمیت کئی نمایاں شخصیات نے ن لیگی ہینڈل کے ٹوئٹ   پر حیرانی اور غصے کا اظہار  کرتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر