عدنان صمد خان اور سجل علی نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
سجل علی دوسروں کی تعریف کی محتاج نہیں، وہ جانتی ہیں کہ وہ کس چیز سے بنی ہیں، وہ مضبوط خاتون ہیں، عدنان صمد: لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ آپ کس چیز سے بنے ہیں، اداکارہ
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صمد خان کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عدنان صمد خان نے ساتھی اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھے تو انہوں بھی جواب میں اداکار کی تعریف کرکے حساب برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
وائرل سے بیمار ہونے سے لیکر وائرل کیلیے بیمار ہونے تک ہم بہت دور نکل آئے، عدنان صدیقی
ارمینا خان کےمریم نواز پرطنز کے جواب میں لیگی ٹوئٹر ہینڈل کا قابل مذمت اقدام
انسٹاگرام اسٹوری میں عدنان نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سجل علی کے بارے میں کتاب لکھ سکتا تھا لیکن میں نہیں لکھوں گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سجل علی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں اپنے بارے میں اچھا محسوس کرنے کے لیے دوسرے لوگوں کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ جانتی ہیں کہ وہ کس چیز سے بنی ہیں، وہ مضبوط خاتون ہیں‘۔
View this post on Instagram
سجل علی نے بھی عدنان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جناب ابھی تو لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ آپ کس چیز سے بنے ہیں‘۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے مزاحیہ ڈرامہ سیریل’ کچھ ان کہی ‘میں بلال عباس ،سجل علی ، عینی زیدی،محمد احمد ، اسرا غزل، میرا سیٹھی ، قدسیہ علی ، اسما عباس ، علی سفینا ، عبداللہ عابد ملک ، شہریار منور ، مصدق ملک ،ونیزا احمد ،بابر علی، عروسہ صدیقی ، عدنان صمد خان ، چائلڈ اسٹار فلک شہزاد ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔