عمران خان کے بعد مراد سعید پی ٹی آئی کے دوسرے مقبول رہنما، اداکارہ ازیکا ڈینیئل کی تائید

مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے ری پبلک پالیسی نامی ویب سائٹ کے ٹوئٹر ہینڈل پر کروائے گئے سروے میں مراد سعید کو عمران خان کے بعد دوسرا مقبول ترین رہنما قرار دینے کی تائید کردی

ری پبلک پالیسی نامی ویب سائٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد مراد سعید کو تحریک انصاف کے مقبول ترین رہنما قرار دے دیا، اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے بھی اس کی تائید کردی ہے۔

نیوز ویب سائٹ ری پبلک پالیسی نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو عمران خان کے بعدتحریک انصاف کا مقبول ترین رہنما قرار دیا جبکہ اسد عمر کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ازیکا ڈینیل کو چیئرمین تحریک انصاف کی فائنل کال کا انتظار

نیوز ویب سائٹ  کے ٹوئٹر ہینڈل پر کروائے گئے ایک سروے میں مراد سعید کو عمران خان کے بعد پی ٹی آئی کا دوسرا مقبول رہنما قرار دیا گیا۔ اسد عمر پی ٹی آئی کے تیسرے مقبول ترین رہنما ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حامی اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے نیوز ویب سائٹ کی تائید کرتے ہوئے مراد سعید کو بہترین سیاسی رہنما قرار دیا ہے ۔

اداکارہ ازیکا ڈینیئل اس سے قبل بھی کئی بار تحریک انصاف کی حمایت میں ٹوئٹس کرچکی ہیں، مذکورہ اداکارہ اپنے آپ کو عمران خان کی جان نثار بھی قرار دے چکی ہیں۔

اداکارہ ازیکا ڈینیئل اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹس سے اکثر عمران خان اور تحریک انصاف کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ازیکاڈینیئل نے عمران خان کی مسیحی کارکنوں کے ساتھ ایسٹر کا کیک کاٹنے کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ عمران خان نے ایسٹر پر مسیحی برادری کے کے ساتھ کیک کاٹا، اداکارہ نے کہا کہ  وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹنے کے بعد کھایا۔

متعلقہ تحاریر