عثمان خالد بٹ کو والد کے انتقال پر چیٹ جی پی ٹی نے کیسے حیران کردیا؟

ابو کے انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر متوقع مزاحیہ بات یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا جس کے حوالے سے  مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے لکھا تھا، اداکار کا دعویٰ

پاکستانی قوم کسی بھی سہولت کے منفی استعمال میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ اب پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی جیسی جدید ایجاد کے ساتھ ہونے والے سلوک کو ہی لے لیں۔

 دنیا مصنوعی ذہانت کے حامل اس شاہکار سافٹ ویئر کے ذریعے نت نئے کمالات دکھارہی ہے تو پاکستان قوم نے اسے تعلیمی اداروں میں اسائمنٹس کی تیاری، امتحانات میں نقل اور  دیگر منفی سرگرمیوں کیلیے  استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی جج کی عدالتی فیصلہ سازی میں chat GPT سے مدد لینے کی کوشش

chat GPT کا اے لیولز کے طلبہ کو نقل کرانے سے صاف انکار

ایسے میں اداکار عثمان خالد بٹ نے چیٹ جی پی ٹی کے ایک نئے استعمال کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔عثمان خالد بٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ان کے والدانتقال کے بعد chat GPT کے ایک نئے استعمال  نے انہیں حیران کردیا۔

عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ابو کے انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر متوقع مزاحیہ بات یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا جس کے حوالے سے  مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے لکھا تھا“۔یاد رہے کہ اداکار عثمان خالد بٹ کے والدمعروف اداکار، ہدایت کاراور مصنف ڈاکٹر خالد سعید بٹ گزشتہ ماہ 13 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ chat GPT کے مضحکہ خیز استعمال کی کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔گزشتہ دنوں پاکستانی طلبہ کی جانب سے اے لیولز کے امتحانات اور اسائمنٹس کی تیاری میں نقل کیلیے chat GPT کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر