سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار: آ نیو بگنگ‘ کا ٹیزر جاری
ورچلی فلم کے بینر تلے بننے والے سائنس فکشن فلم میں عثمان مختار،صنم سعید، فرحان طاہر اور محب مرزا مرکزی کردار اداکررہے ہیں
بچپن کی دلچسپ ترین کہانی بہت جلد بڑی اسکرین پر سامعین کو مسحور کر دے گی ۔ عمرو عیار کی تخیلاتی کہانی پر مشتمل سائنس فکشن فلم’عمرو عیار: آ نیو بگنگ‘ کا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔
ورچلی فلم کے بینر تلے بننے والے سائنس فکشن فلم میں عثمان مختار،صنم سعید، فرحان طاہر اور محب مرزا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ اسکے ہدایت کار اظفر جعفری کہانی نویس عاطف صدیق ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فوادخان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے نمائش کی ڈبل سنچری مکمل کرلی
کرکٹر بننا چاہتا تھا، بن جاتا تو شعیب ملک جیسا ہوتا، ہمایوں سعید
عمرو عیار کا دلچسپ ناول اور اس کا جادو بھرا سفر نیند سے قبل سنائی جانے والی وہ لازمی داستان ہے جسے 90 کی دہائی کے بچے اب بھی یاد کرتے ہیں۔ پی ٹی وی کی یادگار فکشن سیریز ’ عینک والا جن ‘کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی چند اقساط میں عمرو عیار کو دکھایا گیا تھا۔
Unleashing the Power of the Legend after Centuries.
#UmroAyyar #UmroAyyarANewBeginning #ANewBeginning #VRChiliProduction #TayyarHo #UsmanMukhtar pic.twitter.com/nypoG3XugA— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) April 29, 2023
اس بار اس شاندار کردار کو اس کی مناسب پہچان دلانے اور اپنے مداحوں کے لیے پرانی یادوں کے تروتازہ کرنے کیلیے ایک پاکستانی فلم ایک نئے انداز کے ساتھ نمائش کے لیے تیار ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے کے ٹیزر میں اداکار محب مرزا کو ایک تخیلاتی کردار میں ایک دشمن کے منہ پر زور دار مکا رسید کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔فلم کے ٹیزر سے اندازلگایا جاسکتا ہے کہ اس میں بصری اثرات کاشاندار استعمال کیا گیا ہے۔
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کی مشہور ترین فلم ’آئرن مین ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فرحان طاہر بھی موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عدنان صدیقی،ثنا ، علی کاظمی، منظر صہبائی، سیمی راحیل اور دیگرشامل ہیں ۔
فلم سازوں نے نومبر 2021 میں اپنے اس منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں اس میں تاخیر ہوئی۔ اب آخر کار ایک طویل انتظار کے بعد شائقین اس فلم کی ریلیز کی توقع کر رہے ہیں ۔