عمران خان ایسا شیر ہے جو کسی سے ڈرتا ورتا نہیں، فضا علی
اداکارہ نے سابق وزیراعظم کوگیدڑ قرار دینے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کونام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بھی بناڈالا۔
اداکارہ فضا علی نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شیر قرار دے دیا۔
اداکارہ نے سابق وزیراعظم کوگیدڑ قرار دینے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کونام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بھی بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار: آ نیو بگنگ‘ کا ٹیزر جاری
عثمان خالد بٹ کو والد کے انتقال پر چیٹ جی پی ٹی نے کیسے حیران کردیا؟
فضا علی نے یوٹیوبر حافظ احمد کے حالیہ پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈل سےگزشتہ روز شیئر کیا گیا ہے جسے اب تک 52ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
عمران خان تو ایسا شیر ہے جو ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہے بلکہ کہتا ہے آؤ سامنے آؤ
فضا علی #مزدور_ریلی_کپتان_کےسنگ pic.twitter.com/kDIlMIaRIf
— PTI (@PTIofficial) May 1, 2023
فضا علی نے کہاکہ”ابھی ایک آواز بڑی گونج رہی تھی کہ گیدڑو! باہر نکلو ، یہ نکلو وہ نکلو،ایک محترمہ عمران خان صاحب کیلیے بول رہی تھیں،میں یہ سوچ رہی تھی کہ ان کے والد صاحب تو ملک سے باہر تھے،توگیدڑ کون ہے جوچھپ کر بیٹھے ہوئے تھے ملک سے باہر،توآپ گیدڑ کسے کہہ رہے تھے؟ وہ گیدڑہے؟ وہ تو ایسا شیر ہےجو ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہے،وہ کہتا ہے آؤ سامنے آؤ،آپ سامنے نہیں آتے تھے“۔
اس پر میزبان نے اداکارہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کے بارے میں کہاکہ”اعصاب کے تو وہ بہت مضبوط ہیں، آج تک کوئی انہیں دباؤ میں نہیں لاسکا“۔