سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں
مایا علی نے گزشتہ روز کو یوم سیاہ قرار دیدیا،عمران خان آہنی اعصاب کا مالک ہے، شاہ ویر جعفری: اصل ہیرو سے اسکے لوگ محبت کرتے ہیں، یمنیٰ زیدی: عمران خان کی گرفتاری سے خانہ جنگی کی ابتدا کردی گئی، گوہر رشید: سابق وزیراعظم کو معمولی چوروں کی طرح گھسیٹنا افسوسناک اور حٰران کن ہے، عدنان صدیقی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
فنکاروں کی اکثریت نے سابق وزیراعظم کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کو شرمناک قرار دےدیا۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز ستاروں اور یوٹیوبرز نے عمران خان کی گرفتاری کو ناگوار اور شرمناک عمل قرار دیا
بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کی اسٹرنگز کے بعد نئے اندازمیں واپسی
اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ قوم اورپاکستان کیلیے یوم سیاہ ہے، اپنے کپتان اور اپنے صرف اور صرف ایک وزیراعظم اس طرح ان کے ہاتھوں میں دیکھنا مضحکہ خیز ہے، اور کتنا گروگے؟
View this post on Instagram
اداکار شاہویر جعفری نے عمران خان کی گرفتاری کے وقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آہنی اعصاب کامالک عمران خان۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ اصل ہیروسے ہمیشہ اسکے مدمقابل نفرت اور اس کے لوگ محبت کرتے ہیں۔ اداکار مرزا گوہر رشید نے لکھاکہ عمران خان کی گرفتاری سے کوئی فائدہ نہیں ہوگابلکہ آپ نے خانہ جنگی کی ابتدا کردی ہے جو کہ ہم برداشت نہیں کرسکتے،صورتحال کو انتشار سے بچانے کیلیے ہمیشہ ایک بہتر راستہ ہوتاہے۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عمران خان کی عدالت سے گرفتاری شرمناک ہے،وہ وہاں ضمانت لینے گئے تھےلیکن ان لوگوں کو اس موقع کو نیب کے ذریعے استعمال کیا۔ چیف جسٹس کو انکی سلامتی یقینی بنانے کیلیے انہیں واپس عدالت میں پیش کرنے پر اصرار کرنا چاہیے تھا،کوئی بھی شہری جو قانون پر عملدرآمد اور پاکستان کی عدلیہ کا احترام کرتا ہےوہ حفاظت کا حق دار ہے۔
اداکار عدنان صدیقی نے کہاکہ سابق وزیراعظم کو چھوٹے مجرموں کی طرح گھسیٹنا شرمناک اور حیرت انگیزہے، حکمرانوں کے سروں پر یقیناً طاقت کا نشہ غالب ہے۔اداکار شان شاہد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مدد فرمادیں ،عمران خان قوم کی دعا ہے۔
اداکار منیب بٹ نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری شدید قابل مذمت ہے، پاکستان اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا، گولی سے زخمی 70سالہ سابق وزیراعظم اور مقبول ترین لیڈر کی اس اندازمیں گرفتاری؟اداکارہ ارمینہ خان نے لکھاکہ صورتحال انتہائی ناگوار ہے اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔









