اداکاراؤں کو شادی کے موقع پر درپیش دباؤ پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟ ہانیہ عامر

28کروڑ 46لاکھ82ہزار 920 بار دلہن کے طور پر تیار ہونے کے بعد آپ کس طرح  سب سے بہتر ہوسکتے ہیں؟ اداکارہ

اداکارہ ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر دلہن بن گئین لیکن حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ کسی ڈرامے کیلیے ہی بنی ہیں تاہم اداکارہ نے اپنے شعبے سے وابستہ خواتین کے حوالے سے ایک اہم سوال اٹھایا ہے۔

خواتین اداکاراؤں کو پیشہ ورانہ ذمے داریوں کے دوران کئی مرتبہ دلہن کا روپ دھارنا پڑتا ہے جو کہ حقیقی زندگی میں دلہن بننے پران پر ایک ذہنی دباؤکا باعث بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر دوران شوٹ چھوڑے گئے دھوئیں سے پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر دلہن کے روپ میں اپنیدو تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسی دباؤکا ذکر کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ خواتین اداکاراؤں کو شادی کرنے پر   کس دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟

انہوں مزید لکھاک” 28کروڑ 46لاکھ82ہزار 920 بار دلہن کے طور پر تیار ہونے کے بعد آپ کس طرح  سب سے بہتر ہوسکتے ہیں؟ “۔

متعلقہ تحاریر