عائشہ عمر رب سے تعلق کو مضبوط کرنے کیلیے تارک الدنیا ہوگئیں

2 ہفتے کیلیے موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال ترک کردیا، کم اور صاف کھاؤں گی، مطالعے اور سوچ بچار کے ذریعے خالق سے رابطہ مضبوط کروں گی، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عائشہ عمر نے اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کیلیے دنیاوی امور سے قطع تعلق کرلیا۔

 اداکارہ عائشہ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پرستاروں،ناقدین اورساتھی فنکاروں  کو اپنے فیصلے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکاراؤں کو شادی کے موقع پر درپیش دباؤ پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟ ہانیہ عامر

صبا قمر دوران شوٹ چھوڑے گئے دھوئیں سے پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا

 اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا کہ آج شب سے دو ہفتےکے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ وہ اس عرصے کے دوران ہر قسم کے زہریلے مادوں بشمول کیمیکلز، کیفین،تصاویر،وڈیوز،میک اپ، گپ شپ،الارم، ہرقسم کی گند اور رابطوں سے دور رہیں گی، صرف کم اور صاف غذائیں کھائیں گی،مطالعہ اور سوچ بچار کریں گی اور اپنے خالق ، کائنات، زمین اور اپنی ذات سے ربط قائم کرنے کی کوشش کریں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کہ اس طریقے سے وہ بالکل نئے طور طریقے اپنانے میں کامیاب رہیں گی۔

 ماڈل و اداکارہ نے پیشہ ورانہ امور کے سلسلے میں رابطے کیلیے اپنی میڈیا منیجرز اور  ذاتی اور ہنگامی رابطے کے لیے اپنی والدہ سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نے اس حوالے سے ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس  کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ”ڈیجیٹل، تکنیکی، سماجی، ذہنی، جسمانی، روحانی، جذباتی، کیمیائی، تجارتی، مادی، غذائی، حسی، بصری اور زبانی آلودگی کے خاتمے کیلیے اگلے 14 دنوں کے لیے میں اپنی پسندیدہ شخصیت”  اپنے ساتھ“رہوں گی۔

متعلقہ تحاریر