کانز فلم فیسٹیول جانی ڈیپ کا پرتپاک استقبال؛ مداحوں نے نئی فلم پر بھرپور داد بھی دی

ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف طویل عرصے تک  قانونی جنگ کے بعد پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تاہم کچھ شائقین نے انہیں بلانے پر کانز فلم میلے کی انتظامیہ پر تنقید بھی کی

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول ہالی وڈ سپر اسٹار کی آمد کے موقع پر شائقین کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تاہم کچھ شائقین شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔

ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف طویل عرصے تک قانونی جنگ کے بعد پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

شردھا کاقاتل آفتاب سزا سے بچنے کیلئے جانی ڈیپ کیس کا مطالعہ کرتا رہا

کانز فلم فیسٹیول 2023 کی تقریب کے موقع پر جانی ڈیپ ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو شائقین نے پرجوش انداز میں تالیاں بجائی تاہم کچھ شائقین ان کی آمد پر شدید ناراض بھی نظر آئے ۔

ہالی وڈ اسٹارجانی ڈیپ کو منگل کے روز مداحوں نےخوش آمدید کہاکہ اور ان کے ہمراہ سیلفیاں لیں جبکہ متعدد افراد نے ان سے آٹو گراف بھی لیا جس میں طویل وقت لگا ۔

ہالی ووڈ سٹار کے کانز فیسٹیول میں چھائے رہے جبکہ پرتپاک و پر جوش استقبال پر جانی ڈیپ نے ہاتھ جوڑ کر شائقین کا شکریہ ادا کیا ،سوشل میڈیا پر وڈیوز وائرل ہورہی ہیں ۔

فرانسیسی فلمی میلے میں پریمئیر کیلئے جانی ڈیپ کی نئی فلم جین ڈو بیری کیلئے کھڑے ہو کر داد دی گئی۔ فلم فیسٹیول میں شریک شرکاء نے انہیں فلم پر بھرپور داد  دی گئی ۔

کانز فلم فیسٹیول2023 میں ہالی وڈ اسٹار جانی ڈیپ اپنی پرفارمنس کیلئے اسٹینڈنگ اویشن ملنے پر آبدیدہ  ہوگئے۔انہوں نے دونوں ہاتھ جوڑ کر فلم بینوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

یاد رہے کہ جانی ڈیپ سابق ​بیوی امبرہرڈ کے ساتھ عدالتی لڑائی کےبعد سے ایک متنازعہ شخصیت بنی ہوئی ہے جن پر شراب نوشی، بدسلوکی جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر