اداکارہ سائرہ یوسف ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی خیرسگالی کی سفیر مقرر
ہم ایک ساتھ فطرت اور اپنی زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کیلیے پرعزم ہیں، اداکارہ

دنیا بھر میں جنگلی حیات کے حقوق اور بقا کیلیے سرگرم ورلڈ وائلڈفیڈریشن(ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے اداکارہ سائرہ یوسف کو اپنا خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کےذریعے پرستاروں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ناصر خان جان کس اداکارہ کے ساتھ اداکاری کی ابتدا کرنے کے خواہشمند ہیں؟
پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، شان شاہد کی قوم سے متحد ہونے کی اپیل
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ”میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں کہ میں بطور خیرسگالی سفیر پانڈہ فیملی کا حصہ بن گئی ہوں“۔
View this post on Instagram
اداکارہ سائرہ یوسف نے مزید کہاکہ ”ہم ایک ساتھ، فطرت اور اپنی زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کیلیے پرعزم ہیں“۔انہوں نےاپیل کی کہ”ایک پائیدار مستقبل کی طرف اس سفر میں میرا ساتھ دیں“۔









