وینا ملک نے عمران خان کو اگلا وزیراعظم قرار دے دیا
پاکستان شوبزانڈسٹری کی متنازع اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئیں۔
اداکارہ نے عمران خان کیلیے پاکستان کا اگلا وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیے
عاصم اظہر کا عمران خان سے اظہار تشکر، عمران عباس کی روضہ رسول پر کپتان کیلیے دعا
پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، شان شاہد کی قوم سے متحد ہونے کی اپیل
وینا ملک نےعمران خان کی گزشتہ روز امریکی خاتون رکن کانگریس کے ساتھ لیک کی گئی زوم کال پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھاکہ” بہت سارے وسائل اور پیسہ خرچ کر کے بیچارے پہلے آڈیو لیک سلیکٹ کرتے ھیں پھر کیمپین سیٹ کرتے ہیں، بہت سارا پیسہ بہاتے ہیں پھر آڈیو لیک کرتے ہیں اور پھر وہ اسٹنٹ فلاپ ہو جاتا ھے پھر نئی لیکس بنانے کیلئے پھر پیسہ لگاتے ہیں پھر کمپین سیٹ کرتے ہیں اور پھر ناختم ہونے والا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
بہت سارے وسائل اور پیسہ خرچ کر کے
بیچارے پہلے آڈیو لیک سلیکٹ کرتے ھیں
پھر کیمپین سیٹ کرتے ھیں بہت سارا پیسہ بہاتے ھیں
پھر آڈیو لیک کرتے ھیں
اور پھر وہ سٹنٹ فلاپ ھو جاتا ھےپھر نئی لیکس بنانے کیلئے پھر پیسہ لگاتے ھیں
پھرکیمپئن سیٹ کرتے ھیں۰۰۰۰
پھر۰۰۰۰Unending Cycle
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 20, 2023
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان سب سے بڑا میڈیا اسٹرٹیجسٹ ہے اور تم لوگ اس کے ایک فیصد بھی نہیں ہو۔
Imran khan is the Biggest media strategist…. You are not even 1% to him….!!!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 20, 2023
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کو ملک کا اگلا وزیراعظم قرار دےدیا۔
9 مئی کے واقعات میں جن نہتے لوگوں کو سامنے سے گولیاں مار کر شہید کیا گیا ان کے خلاف کاروائی کب ھوگی اور کون کر ے گا“
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 20, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں وینا ملک نے مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ملٹری ٹرائل شروع ہونے سے متعلق آرمی چیف کا بیان شیئر کیا اور اس سے اگلے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے سوال داغ دیا کہ 9 مئی کو جن نہتے لوگوں کو سامنے سے گولیاں مار کر شہید کیاگیاان کیخلاف کارروائی کب ہوگی اور کون کریگا؟