عائشہ عمر لنکن جزائر میں آلودگی سے پاک 15 دن گزارنے کےبعد لوٹ  آئیں

اداکارہ ہرقسم کی آلودگی سے پاک ماحول میں چھٹیاں گزارنے کیلیے سری لنکا کے باربیرین آیورویدا ریزورٹ گئی تھیں۔

اداکارہ عائشہ عمر ہر قسم کی مادی و روحانی آلودگی سے پاک ماحول میں 15 دن گزارنے کے بعد واپس معمول کی دنیا میں لوٹ آئی ہیں۔

کامیڈی سیریز بلبلے کے کردار خوبصورت سے مشہور ہونے والی اداکارہ آلودگی سے پاک ماحول میں چھٹیاں گزارنے کیلیے سری لنکا کے باربیرین آیورویدا ریزورٹ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر رب سے تعلق کو مضبوط کرنے کیلیے تارک الدنیا ہوگئیں

اداکاراؤں کو شادی کے موقع پر درپیش دباؤ پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟ ہانیہ عامر

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر سری لنکا میں گزارے ایام کی خوبصورت تصاویر اور وڈیوز شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”2 ہفتے کیلیےٹیکنالوجی، محرکات، فون، ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا، کام کے ماحول، لوگوں، جانوروں کی پروٹین، کیفین، ریفائنڈ شوگر، گلوٹین، ڈیری، آلودگی، کاروں، ایندھن کے دھوئیں، کیمیکلز، میک اپ اور بھاری دھاتوں سمیت ہر قسم کے زہریلے مادوں سے اجتناب کیا“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے مزید لکھاکہ”قدرتی اشیا کے استعمال اور محبت و دیکھ بھال  سے تیار انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور نامیاتی سبزیوں پر مشتمل خوراک، جڑی بوٹیوں کی چائے اور دیگر آیورویدک مشروبات پینے کے ساتھ ساتھ    فطرت کے قریب رہنا اور گرجتے ہوئے سمندر میں جاگنا، شاندار دھوپ میں ٹہلنا، ہر موقع پر دھوپ تاپنا، روزانہ یوگا اور علاج،  مساج اور  پرسکون توانائیاں یہ سب  کچھ  باربیرین ریزورٹ پر میسر آیا“۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے 15 روزقبل قدرت تعلق مضبوط کرنے کیلیے تارک الدنیا ہونے کا اعلان کیا تھا،

متعلقہ تحاریر