دنانیر نے”محبت گمشدہ میری“ کا ایک منظر عکس بند کرانے کیلیے کیا کچھ برداشت کیا؟

دنانیر مبین ان دنوں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل”محبت گمشدہ میری“میں اداکار خوشحال خان کے مدمقابل زوبیہ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے ڈراما سیریل صنف آہن کے ذریعے کیریئر کی ابتدا  کرے والی نوجوان  اداکارہ دنانیر مبین اپنی قابلیت کی بنیاد پر تیزی سے ڈراما انڈسٹری میں اپنی جگہ بنارہی ہیں۔

اداکارہ دنانیر مبین ان دنوں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل”محبت گمشدہ میری“میں اداکار خوشحال خان(صائم)  کے مدمقابل زوبیہ کا  مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنانیر مبین نے اپنی آواز کا جادو جگاکر مداحوں کو حیران کردیا

دنانیر مبین نے صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے

ڈرامے  میں دنانیر کی اداکاری کو بے حد سراہاجارہا ہے۔اداکارہ  نے ڈرامے  کی چھٹی قسط کے ایک منظر کی عکس بندی کی وڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کرتے ہوئے اس کی دلچسپ کہانی تحریر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

اداکارہ نے  اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”اس منظر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ  ہم نے اسے منفی 3 درجہ حرارت میں عکسبند کیا تھا،وہ واقعی ایک سرد رات تھی اور  میں نے اس منظر میں کسی قسم کے گرم ملبوسات نہیں پہنے تھے تو کٹ ہوتے ہی میں کوٹ پہن لیتی تھی۔

ادکارہ نے بتایا کہ” موزوں سمیت کچھ بھی نہیں پہنا ہوا تھا، وہ کافی تکلیف دہ تھا،یہ منظر ہم نے جنوری  میں رات 2 بجے عکس بند کیا تھا اور پیک اپ کے وقت میں مجھے اپنے ہاتھ اور پاؤں محسوس نہیں ہورہے تھے“۔

اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ”لیکن یہ منظر اتنا خوبصورت عکس بند ہوا کہ محنت وصول ہوگئی، تو اس منظر کے پیچھے یہ چل رہا تھا“۔

متعلقہ تحاریر