ایمبر ہرڈ مستقل طور پر امریکا سے اسپین منتقل

میں اسپین سے بہت پیار کرتی ہوں، روانی سے ہسپانوی بول سکتی ہوں، مجھے یہاں رہنا پسند ہے، اداکارہ کی ہالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں کی تردید

ایمبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد ہالی ووڈ چھوڑ کر مستقل طور پر اسپین منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔

کچھ عرصے سے زیرگردش اپنی اسپین منتقلی کی خبروں پر خاموشی توڑتے  ہوئے اداکارہ نے اسپین میں ایک مقامی رپورٹر کو تصدیق کی ہے کہ وہ نئے ملک میں اپنے  وقت کوبہت پسند کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا

ہتک عزت کیس: ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ تصفیے کا اعلان

اداکارہ نےمیڈرڈ میں اپنے گھر کےباہر رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ”میں اسپین سے بہت پیار کرتی ہوں“۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ روانی سے ہسپانوی بولتی ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہاں مزید قیام کا ارادہ رکھتی ہیں؟ تو انہوں نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ”ہاں، مجھے امید ہے، مجھے یہاں رہنا پسند ہے“۔

تاہم انہوں نے اپنے ہالی ووڈ چھوڑنے کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے کچھ فلمی منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔یہ بات قابل غور ہے کہ جانی ڈیپ کی سابقہ ​​اہلیہ کی اسپین منتقلی اس وقت ہوئی ہے جب  انہوں نے گزشتہ سال اپنی کیلیفورنیا اسٹیٹ یوکا ویلی میں واقع رہائشگاہ کو 11لاکھ ڈالر میں فروخت کیا۔

یاد رہے کہ  امریکی جیوری نے جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کو ہتک عزت کا ذمہ دار دیا تھا  لیکن گھریلو تشدد کے الزامات پر چھ ہفتے  کی کڑی مقدمے بازی کے بعد  جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔

جیوری نےایمبر ہرڈ کو جنسی تشدد پر لکھے گئے ایک مضمون  پرہتک عزت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک کروڑروپے جرمانہ عائدکیا تھا۔ایمبر ہرڈ کی جانب  سےجوابی قانونی کارروائی پر جانی ڈیپ کو 2 لاکھ ڈالر جرمانہ عائدکیا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر