حریم شاہ خم ٹھونک کر فیاض الحسن چوہان کیخلاف میدان میں آگئیں، نازیبا تصاویر جاری
ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان کیلیے انتباہی وڈیو جاری کردی، سابق صوبائی وزیر کو ان کے کرتوت بیگمات کے سامنے لانے کی دھمکی دیدی

متازع سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر حریم شاہ تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کیخلاف خم ٹھونک کر سامنے آگئیں۔
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کومتنبہ کیا ہے کہ اگروہ آئندہ اپنی زبان پر ان کا نام لائےتو وہ ان کی بیگمات کو ان کے کرتوتوں سے آگاہ کردیں گی۔حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کچھ تصاویربھی جاری کی ہیں جن میں وہ کسی شخص کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں تاہم اس شخصیت کا چہرہ اسٹیکر کے ذریعے چھپادیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حریم شاہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ”لوٹا فیاض الحسن چوہان ایک غلیظ گھٹیا آدمی ہے۔ اس کی اصلیت اس کی بیوی و گھر والوں کو میں بتاؤں گی ۔ جب یہ وزیر تھا تو مشہور ” کال گرلز ” کی خدمات حاصل کرتا تھا، عوام کا پیسہ ان کاموں پر لٹاتا تھا“۔
لوٹا فیاض الحسن چوہان ایک غلیظ گھٹیا آدمی ہے۔ اس کی اصلیت اس کی بیوی و گھر والوں کو میں بتاؤں گی ۔ جب یہ وزیر تھا تو مشہور ” کال گرلز ” کی خدمات حاصل کرتا تھا۔ عوام کا پیسہ ان کاموں پر لٹاتا تھا۔@Fayazchohanpk pic.twitter.com/5ZsldaKa7o
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) June 7, 2023
حریم شاہ نے وڈیو میں کہا کہ”میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی،میں نے ہمیشہ بولا تھا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں،میں وہ نہیں بولا تھاکہ جیسے آپ ہیں،کیونکہ میں آپ کو دنیا کے سامنے بےعزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی،آپ کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی تھی“۔
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ”ویسے تو مجھے اوراللہ کو پتہ ہے کہ آپ کتنے غلیظ انسان ہیں،آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، آپ کی بیویوں کو میں آپ کے کرتوت بتاؤں گی اوربہت جلدی بتاؤں گی، پھر ان لوگوں کو پتہ چلے گاکہ آپ کس طرح کے انسان ہیں“۔
حریم شاہ نے متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ”فیاض الحسن چوہان آئندہ اپنی زبان سے میرانام نہیں لینا،اگرآئندہ اپنی زبان سے میرانام لیا یا مجھے کسی بھی طرح کی کوئی سی بھی بات کہیں سے بھی ملی تو میں ساری کی ساری باتیں تمہاری بیگمات کو بتادوں گی“۔
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ”تم اگر ہم سے ٹکراؤگے تو سن لو منہ کی کھاؤگے،آپ لوگوں کا اصلی چہرہ ابھی بھی میرے موبائل فون میں موجود ہے لہٰذا مجھ سے بچ کے رہنا“۔
Guess who is this lota? 🙂 pic.twitter.com/08ICgO19yh
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) June 7, 2023
دریں اثناحریم شاہ نےا یک اور ٹویٹ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ کسی شخص کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں تاہم اس شخص کے چہرے کو اسٹیکر کی مدد سے چھپا دیا گیا ہے۔انہوں نے صارفین سے سوال کیا کہ اندازہ لگائیں کہ یہ لوٹا کون ہے؟
صارفین نے حریم شاہ کی پوسٹ پر تکے لگانا شروع کردیے کسی نے تصویر میں موجود شخص کو فواد چوہدری تو کسی نے علی زیدی قرار دیا تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق تصویر میں موجود شخص فیاض الحسن چوہان ہیں۔