وزیر اعظم کا اردگان کو آموں کا تحفہ کامیڈین علی گل پیر کے مذاق کی نذر ہوگیا

معروف کامیڈین علی گل پیر نےوزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کو آموں کا تحفہ دینے کی نقالی کی  جس میں انہوں نے شہباز شریف جیسا حلیہ بنارکھا ہے جبکہ پش منظر میں آم بھی نظر آرہے ہیں

وزیراعظم کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان  کو آموں کا تحفہ دینے  پر کامیڈین علی گل پیر نے پر مزاح وڈیو بناڈالی جس میں انہوں نے شہباز شریف جیسا  گیٹ اپ کیا ہے ۔

معروف کامیڈین  علی گل پیر نےوزیراعظم  شہبازشریف کی جانب سے ترک  طیب اردگان  کو آموں کا تحفہ  مذاق میں تبدیل کردیا ۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

علی گل پیر نے فواد چوہدری کی پولیس کو دیکھ کر لگائی گئی دوڑ پر میم بنادی

کامیڈین علی گل پیر نے ٹوئٹر ہینڈل سے شہباز شریف پر بنائی پر مزاح وڈیو شیئرکی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےعلی گل پیر نے شیروانی پہن کر شہباز شریف جیسا حلیہ بنایا ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا کے کامیڈین اداکار علی گل پیر نے  شیروانی میں ملبوس ہوکر وزیراعظم پاکستان جیسی اداکاری کرنے کی کوشش کی جس میں پش منظر میں آموں کو بھی دیکھایا گیا ہے.

یاد رہے کہ رجب  طیب اردگان کی تیسرے مرتبہ صدر منتخب ہونے پر ان کی تقریب حلف برداری میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں آموں کا تحفہ  پیش کیا تھا۔

شہباز شریف نے طیب اردگان کو  خوشگوار لہجے میں کہا تھا کہ آپ کے لیے پاکستانی آموں کا تحفہ لایا ہوں جس میں سے آدھے آپ کے ہیں جبکہ آدھے میری بہن کے لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بات سن کر رجب طیب اردگان  اور ان کی اہلیہ مسکرائیں اور کہا کہ مجھے پتا ہے کہ پاکستانی آم  انتہائی لذیز ہوتے ہیں ،انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ تحاریر