کپل شرما نے عامرخان کے سامنے غلام علی کی غزل گاکر سماع باندھ دیا
کپل شرما نے اس مشکل غزل میں اس مہارت سے سُرلگائے کہ سننے والوں کو ہی گمان ہوا کہ وہ غلام علی کی آواز پر اپنے ہونٹ ہلا رہے ہیں، عامر خان سمیت محفل کے شرکا بلند آواز میں داد دیتے رہے۔
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما بہترین حس مزاح کے ساتھ ساتھ اچھی آواز کے بھی مالک ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے شو میں بھی آواز کاجادو جگالیتے ہیں۔
مگر اس مرتبہ کپل شرما کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار غلام علی کی غزل گاکرمحفل لوٹ لی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کوسزا ہوگئی تو منڈیلا بن جائے گا اور ملک سے نکالا تو خمینی، انور مقصود
عرفی جاوید نے ٹی بیگز سے تیار کردہ لباس متعارف کرادیا
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی اس وڈیو میں عامر خان اور کپل شرما کسی پارٹی میں شریک ہیں ۔وڈیو میں لوگوں کی بڑی تعداد بھی نظر آرہی ہے۔وڈیو میں کپل شرما کو کمال مہارت سے پاکستانی گلوکار غلام علی شہرہ آفاق غزل”ہنگامہ ہے کیوں برپا“گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
सुपरस्टार आमिर ख़ान के घर सजी सितारों की महफ़िल, कपिल शर्मा ने बांधा समां 😊 pic.twitter.com/KZcSyrDdMg
— Samir Abbas 🇮🇳 (@TheSamirAbbas) June 6, 2023
کپل نے اس مشکل غزل میں اس مہارت سے سُرلگائے کہ سننے والوں کو ہی گمان ہوا کہ وہ غلام علی کی آواز پر اپنے ہونٹ ہلا رہے ہیں۔تاہم کپل نے حقیقتاً اس محفل میں اپنے سروں کا جادو جگایا تھا۔
کپل شرما کی شاندار گلوکاری پر عامر خان سمیت محفل کے شرکا جھوم اٹھیں اور بلند آواز میں انہیں داد و تحسین سے نوازتے رہے۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی اس وڈیو کو 6 لاکھ 22 ہزار 700 مرتبہ دیکھاجاچکا ہے جبکہ 9 ہزار سے زائدصارفین نے وڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔