اداکارہ امر خان ڈی ایچ اے کی کھدی ہوئی سڑکوں سے پریشان

ایک تو پہلے ہی پٹرول کی قیمتیں اتنی بلند ہوں اور پھر آپ کو رش کے اوقات اور اس کے علاوہ بھی کھدی ہوئی سڑکوں پرایک ایک ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ کھڑا رہنا پڑے، تو یہ پٹرول نہیں ہمارا خون جل رہا ہوتا ہے, اداکارہ کا وڈیو پیغام

پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ، فلمساز اور مصنفہ امر خان ڈی ایچ اے  کراچی میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ  اور ٹریفک جام سے تنگ آگئیں۔

کہتی ہیں ٹھیک ٹھاک سڑکیں بھی توڑ دی گئی ہیں، کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنس کر پٹرول نہیں ہمارا خون جلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس  لوو گاٹ ٹو ڈو  وِد اِٹ دوسری بہترین برطانوی ایشیائی فلم ہے، عشنا شاہ

27 سال کی عمر میں شہزاد رائے کی ماں کاکردار ادا کیا تھا، ماہ نور بلوچ

اداکارہ امر خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ”کچھ بالکل ٹھیک سڑکوں کو شدید گرمی میں جون کے مہینے میں توڑ  توڑ کر دوبارہ بنارہے ہیں، میں سوا گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسی رہی ہوں،ان مقامات  کا ذکر کرنا نہیں چاہتی لیکن یہ تمام  جگہیں ڈیفنس میں ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ” ایک تو پہلے ہی پٹرول کی قیمتیں اتنی بلند ہوں اور پھر آپ کو رش کے اوقات اور اس کے علاوہ بھی کھدی ہوئی سڑکوں پرایک ایک ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ کھڑا رہنا پڑے، تو یہ پٹرول نہیں ہمارا خون جل رہا ہوتا ہے“۔انہوں نے حکام سے اپیل  کی کہ”گرمی میں جہاں پہلے ہی اتنی مہنگائی تھوڑا سا خیال کریں“۔

متعلقہ تحاریر