متنازعہ ٹک ٹاکر صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی نجی ویڈیوز صندل خٹک نے لیک کی تھیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے منگل کے روز حریم شاہ ویڈیو لیکس کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

صندل خٹک کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

آج کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے صندل خٹک کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیے 

اداکارہ امر خان ڈی ایچ اے کی کھدی ہوئی سڑکوں سے پریشان

سونم کپور کا لڑکپن میں ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز سے تفتیش کی جائے اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایف آئی اے کی درخواست کے خلاف صندل خٹک کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دلائل دیئے۔

عدالت نے تمام دلائل پر غور کرنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی نجی ویڈیوز صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کیں ہیں، اور یہ ویڈیوز اس وقت بنائی گئیں تھیں جب وہ ان کے ساتھ رہتی تھیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس کیس کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں ، ویڈیوز کہاں سے کن کن اکاؤنٹس سے سے پوسٹ کی گئیں۔

اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ "تصفیے” کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر میں آج تصفیہ کرلیا تو مستقبل میں بھی یہ لوگ وہی کام کریں گے جو کررہے ہیں۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صندل خٹک کا ایک مجرمانہ ریکارڈ ہے ، وہ ایک چھوٹے کردار کی مالکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صندل خٹک کو اس سے قبل بھی اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک عائشہ ناز کا تعلق ہے تو میں نے اس کے خلاف بھی دو مقدمات درج کرائے ہیں۔

متعلقہ تحاریر