حریم شاہ کومرتضیٰ وہاب پر تنقید مہنگی پڑگئی، حکومتی ٹرولز پِل پڑے

مرتضیٰ وہاب کو میئر بنانا ہے امام مسجد نہیں، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے حامی اور ٹرولز حریم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے، ان کی متنازع تصاویر اور وڈیو ز نکال کرلے آئے ۔

پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو نومنتخب میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب کی غیرملکی ڈانسرز کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرنا مہنگاپڑگیا۔

پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے حامی اور ٹرولز حریم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے، ان کی متنازع تصاویر اور وڈیو ز نکال کرلے آئے۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ صندل خٹک لڑائی: ایک دوست جیل میں دوسری سوشل میڈیا پر

حریم شاہ خم ٹھونک کر فیاض الحسن چوہان کیخلاف میدان میں آگئیں، نازیبا تصاویر جاری  

حریم شاہ نے میئر کا الیکشن جیتنے کے بعد مرتضیٰ وہاب کی تصاویر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کیں۔ٹک ٹاکر نے لکھاکہ”کراچی کے نئے مئیر امریکہ کے ڈانس کلب میں انجوائے کرتے ہوئے۔ کچھ تصاویر میں بلکل ٹن ہیں“۔

حریم شاہ کے ٹوئٹ پر حکومتی ٹرولز اور صارفین پِل پڑے کسی نے ان کے والد کا ان سے متعلق بیان شیئر کیا تو کوئی ان کی متنازع وڈیوز اور تصاویر سامنے لے آیا۔

ایک صارف نے حریم شاہ کے حوالے سے جاری کردہ ان کے والد کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”یہ بزرگ حریم شاہ کے والد ہیں ۔ جو اولاد اپنے والدین کے لئے باعثِ شرم ہو اسی اولاد سے بھلا دوسرا کیا اُمید کر سکتا ہے ۔ ایسی اولادوں سے بے اولاد ہونا بہتر ہے جن کی وجہ سے اُن کے والدین اور اہل علاقہ شرمسار ہیں “۔

ایک صارف نے لکھاکہ” ہم مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی چاہتے ہیں مسجد کے لیے مولوی نہیں“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”یہ تصاویراگر حریم شاہ کے ساتھ ہوتیں تو قابل اعتراض نہیں ہوتیں“۔

حریم شاہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ”کل سے پورا ن لیگی، پیپلز پارٹی، مولانا میڈیا سیل میری اس ٹویٹ کے پیچھے پڑا ہے۔ پیپلرزپارٹی والے ن لیگ, تو ن لیگ والے پیپلرزپارٹی کا دفاع کررہے ہیں، حکومت ہمارے ٹیکس کا پیسہ سوشل میڈیا ٹیموں پر لٹا رہی ہے“۔

متعلقہ تحاریر