راکھی ساونت نے بریک اپ پارٹی منعقد کرکے طلاق کا جشن منایا

آخر کار میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے،لوگ طلاق پر اُداس ہوتے ہیں لیکِن میں خوش ہوں، اداکارہ کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کی وڈیو وائرل

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ، رقاصہ اور سوشل میڈیا اسٹار راکھی ساونت نے بریک اپ پارٹی منعقد کرکے  اپنے شوہر عادل خان درانی سے طلاق کا جشن منایا ہے۔

اداکارہ نے دلہن کی طرح تیار ہوکر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔طلاق کا جشن منانے پر اداکارہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

راکھی کی نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل، ناقدین کی نیل پالش لگانے پر تنقید

راکھی  شادی شدہ جوڑوں کو دیکھ کرکیسا محسوس کرنے لگی ہیں؟

 مذکورہ ویڈیو میں راکھی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ”آخر کار میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے“۔انہوں  نے کہا کہ”لوگ طلاق پر اُداس ہوتے ہیں لیکِن میں خوش ہوں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اداکارہ نے عزم ظاہر کیا کہ اب ان کی زندگی میں کوئی نہیں آئے گا۔خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے فروری میں راکھی ساونت کی شکایت پر ان کے شوہر عادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف بے وفائی کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

متعلقہ تحاریر