ہتک عزت کا دعویٰ؛ گلوکاری میشا شفیع کا کراس ایگزامیشن اپنے اختتام کو پہنچا

گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر ہتک عزت کا  بھگتنے والی گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 میں شروع ہونے کے بعد، میرے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں میرا کراس ایگزامینشن آج  اختتام کو پہنچ گیا

گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 میں شروع ہونے کے بعد، میرے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں میرا کراس ایگزامینشن آج صبح ختم ہو گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے بتایا کہ میرے خلاف ہتک عزت کا کراس ایگزامیشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت کا علی ظفر کے دعوے پر گلوکارہ میشا شفیع کو آخری موقع

اداکارہ میشا شفیع نے کہا کہ دسمبر2021 میں شروع ہونے کے بعد، میرے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں میرا کراس ایگزامینشن آج  اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کل 19 مہینے لگے اور یہ ایک کیس کا صرف ایک حصہ تھا۔انہوں نے اپنی حمایت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ یہ 2018 کے موسم گرما میں شروع ہوا تھا اور ابھی تک اس کا اختتام ہونا باقی ہے۔میشا کا کہنا تھا کہ اپنے تمام چاہتے والوں کی مشکور ہوں۔

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ اور اداکاری میشا شفیع نے کہا کہ ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ،چاہے میں انہیں جانتی ہوں یا نہیں جانتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی میشا شفیع کیلیے جلد جوڑوں کے درد سے نجات کی دعا

یاد رہے کہ 2018 مین میشا شفیع نے معروف گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عاید کیا تھا جس کے بعد علی ظفر نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا تھا ۔

میشا شفیع ایک طویل عرصے تک عدالت میں اپنے بیان ریکارڈ کروانے سے گریزاں تھیں۔ میشا شفیع نےعدالت میں کئی بار خرابی صحت کی بنا پر حاضری سے گریز بھی کیا ۔

متعلقہ تحاریر