شائے گل کا کوک اسٹوڈیو گلوبل سیزن2 میں ترک گلوکار کیساتھ اشتراک

کوک اسٹوڈیو پاکستان سیزن 14 کے گانے پسوڑی میں علی سیٹھی کے ساتھ آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ کوک اسٹوڈیو گلوبل سیزن 2 میں ترک گلوکار ایودیکی سات کے ساتھ گانا ”ون لوو“ پیش کریں گی۔

علی سیٹھی کے ساتھ اپنے ریکارڈ ساز گانے” پسوڑی“ اور عاصم اظہر کے ساتھ ان کے حالیہ گانے”بیلیا“میں اشتراک کرنےوالی گلوکارہ شائے گل  اب کوک اسٹوڈیو گلوبل سیزن 2 کے نئے گانے”ون لوو“   میں ترک گلوکار ایودیکی سات کے ساتھ  آواز کا جادو جگانے جارہی ہیں۔

متبادل پاپ کے ابھرتے ہوئے ناموں میں سے ایک ترک گلوکار سات نے سب  سے پہلے 2020 میں اپنے گانے ‘Uzunlar V1’ کے ذریعےشہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا تھا، اس گانے کو  آج تک اسپاٹیفائی پر 12 کروڑ زائد رمرتبہ سنا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فلمساز کا آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم میں”پسوڑی “کو ری میک کرنیکا اعلان

علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا

 

  شائے گل کے ساتھ اشتراک کےبارے میں بات کرتے ہوئے ترک گلوکار نے کہاکہ”میرے خیال میں کوک اسٹوڈیو میں بطور موسیقار شامل ہونا ہمیشہ پرجوش ہوتا ہے، یہ منصوبہ خود بہت دلچسپ ہے،بین الاقوامی اشتراک  ایک ایسی چیز تھی جس کا میں اپنے میوزک کیریئر میں تجربہ کرنا چاہتا تھا، مجھے ہمیشہ موسیقی کی دوسری ثقافتوں سے جڑنا پسند ہے۔ شائے اپنی ثقافت کی ایک عظیم نمائندہ ، ایک عظیم موسیقار اور عظیم شخصیت بھی ہیں، میں نے گانے کی تیاری کے مشکل عمل کا لطف اٹھایا“۔

2022میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گیت پسوڑی کے ذریعے اپنے کیریئر  کی ابتداکرنے والی شائے گل   نےکوک اسٹوڈیو  گلوبل سیزن 2 کے نئےگانے کے بارے میں  کہاکہ” یہ گانا رومان، نئی محبت اور محبت کے کھلے اظہار کے موضوعات پر مبنی  ہے۔ اس (سات) کے ساتھ اشتراک کرنا خوشی کی بات تھی کیونکہ وہ ایک  ہونہار اور مہربان شخص ہے،سب سے بڑھ کر یہ کہ   میں نے محسوس کیا کہ ہم نے موسیقی کا بہت زیادہ شعور حاصل کیا ہے جس نے اس تعاون کو مزید پرجوش بنا دیا ہے“۔

متعلقہ تحاریر