سجل علی کی کرونا کے باعث شادی کی تقریبات محدود

احد رضا میر اور سجل سمجھتے ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی لوگوں سے شیئر کرنے کے لیے نہیں ہے

پاکستان میں شادیوں کی تقریبات بڑے پیمانے پر ہونا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔ مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات میں بھی شادی کی تقریبات بڑے پیمانے پر کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ جبکہ پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی شادی کی تقریب کو اپنی فیملی اور دوستوں اور احباب تک محدود رکھا۔

عرب امارات کے اخبار خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے مشہور شخصیات کی شادی کی تقریبات اور جوڑے کی ذاتیات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سجل کا کہنا ہے کہ احد اور ان کی ذاتی زندگی لوگوں سے شیئر کرنے کے لیے نہیں ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر رواں سال 14 مارچ کو ابوظہبی میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ شادی کی تقریب میں ان کی فیملی سمیت قریبی احباب نے شرکت کی تھی۔

سجل علی اور احد رضا میر
PC: The News

شادی سے پہلے اور بعد کی تقریبات میں سے بہت کم تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی گئیں تھیں۔ جس وقت سجل اور احد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے دنیا بھر کے حالت سازگار نہیں تھے۔ لوگ کرونا وائرس سے متاثر تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھومنے پھرنے اور جشن منانے کی تصاویر شیئر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم وہ متاثرہ افراد کے لیے دعاگو ہیں۔

پاکستان کے دیگر مشہور جوڑوں کی طرح سجل علی اور ان کے شوہر احد مداحوں کے ساتھ ذاتیات شیئر کرنا پسند نہیں کرتے۔ جبکہ کچھ مشہور جوڑے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے زندگی کے اہم واقعات شیئر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کئی دنوں تک خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ سارہ خان نے فلک کے رومانوی انداز میں پروپوزل کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

سجل علی اور احد رضا میر

اسی طرح معروف جوڑے ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی تقریبات مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔  اداکارہ نے شادی کی تقریبات کے لیے فلمی تھیم کا انتخاب کیا تھا۔ ان کی شادی بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی۔ لوگوں نے شادی کی 10 تقریبات کرنے اور بڑی رقم خرچ کرنے پر جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سجل علی اور احد رضا میر
PC: Oyeyeah

متعلقہ تحاریر