شاہ رخ خان وہ واحد اسٹار ہے جس نے انڈر ورلڈ کے سامنے ہار نہیں مانی، سنجے گپتا

بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے گپتا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم ’جوان‘ دیکھنے کے بعد ان کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں واحد اسٹار شاہ رخ خان تھے جس نے انڈر ورلڈ کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہدایتکار سنجے گپتا نے فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے کردار کو حقیقت سےقریب تر قرار دیتے ہوئے ماضی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے جوان دیکھی، مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جب 90 کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کا راج قائم تھا، اس دور میں واحد اسٹار شاہ رخ خان تھے، جس نے کبھی ان کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کنگ خان نے انڈر ورلڈ کے دباؤ میں آنے کی بجائے انہیں کہا کہ ’گولی مارنی ہے مار دو، لیکن میں تمہارے لیے کام نہیں کرونگا، میں پٹھان ہوں، وہ آج بھی ویسے ہی ہیں‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ صرف 2 دن میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی۔

متعلقہ تحاریر