اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد کی سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں دونوں نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ خوش نظر آ رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے بچی کا نام ربیعہ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 35 سالہ سوارا بھاسکر نے اس سال فروری میں فہد احمد سے شادی کی تھی۔

دریں اثنا دونوں کے قریبی خاندانی ذرائع نے پاپارازو وائرل بھایانی کو مطلع کیا تھا کہ سوارا اور فہد نے انتہائی خوشی کے ساتھ اپنے ہاں بچی کی ولادت کا اعلان کیا ہے اور بچی کی پیدائش ہفتہ 23 ستمبر کو ہوئی۔

جس کے بعد پاپارازو وائرل بھایانی نے اپنے انسٹا گرام پر فہد اور سوارا کی بچی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

متعلقہ تحاریر