بالی وڈ ڈائریکٹر کو کچرا پھیلانے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری

ثقافتی ورثے کی حفاظتی تحریک لوکھنچو ایکووت نے دھرمہ پروڈکشن کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

بالی وڈ میں دھرمہ پروڈکشنز کوگووا انٹرٹینمنٹ سوسائٹی نے اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں شکایت کی گئی تھی کہ رواں ماہ ہونے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقے میں گندگی کی گئی تھی۔ شکایت گووا کے علاقے نہرول کے رہائشیوں نے کی تھی۔

علاقہ مکینوں نے علاقائی پنچایت میں شکایت کی تھی۔ جس کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

لوکھنچو ایکووت ، ملک میں گاؤں اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تحریک ہے۔

لوکھنچوایکووت نے علاقے میں کچرا پھیلانے کے مسئلے کو سوشل میڈیا پر اٹھایا اور بتایا کہ کس طرح پروڈکشن کے بینرتلے ہونے والی عکسبندی میں اُن کے عملے نے علاقے میں گندگی کی ہے۔

اِس کے بعد متعلقہ محکمے نے بھی باقاعدہ نوٹس لے لیا ہے اور دھرمہ پروڈکشن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

لوکھنچو ایکووت کا مؤقف ہے کہ ڈھرمہ پروڈکشن تحریری معافی نامہ پیش کریں بصورت دیگر وہ بمبئی ہائی کورٹ میں قانون شکنی کا کیس کریں گے۔

ای سی جی کا کہنا ہے کہ کرونا کی حفاظت میں استعمال ہونے والی اشیاء کو باقاعدہ ضائع کرنا چاہئے تھا جو کہ پروڈکشن ہاؤس کے عملے نے سڑک کنارے ہی پینک دیاتھا۔

لوکھنچوایکووت نے ڈھرمہ پروڈکشن کوڈیڈ لائین دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں میں معافی نامہ نہیں ملا تو پروڈکشن کے عملے کا پھیلایا ہوا کچرا اٹھوا کر بمبئی میں واقع کرن جوہر کے بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر