ماہرہ خان نے ستاروں سے سجی ’قوالی نائٹ‘ کی ویڈیو شیئر کردی

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ماہرہ خان نے عزیز و اقارب اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں سے سجی ’قوالی نائٹ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ماہرہ خان اور ان کے دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سلیم کریم رواں ماہ کے آغاز میں مری سے قریبی واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جن کی تصاویر اور ویڈیوز وقتاً فوقتاً سامنے آ رہی ہیں۔

اب گزشتہ شب اداکارہ نے اپنی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے سُر بکھیرے اور کلام ’تو جھوم جھوم‘ پیش کر کے تمام حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو مجھے جانتا ہے وہ عابدہ پروین کو بھی جانتا ہے، میرا تمام پیار اور عزت ان کے لئے، الحمد اللّہ، شکر، صبر، شکر‘۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی نظریں مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والے معروف اداکار فواد خان پر منجمد ہوگئیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب ماہرہ خان کے آن اسکرین ہیرو فواد خان اداکارہ کی شادی کے خاص موقع پر کسی تقریب میں نظر آئے ہیں۔

ماہرہ خان نے ستاروں سے سجی ’قوالی نائٹ‘ کی ویڈیو شیئر کردی
اس موقع پر ماہرہ خان نے ڈیزائنر رانو ہیرلوم کے ہلکے سبز (انگوری) رنگ کے غرارے کا انتخاب کیا جبکہ سلیم کریم نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پر کوٹ زیب تن کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی شادی کا سلسلہ 16 ستمبر کو دعائے خیر کی مختصر سی تقریب کے ساتھ شروع ہوا جو یکم اکتوبر کو رخصتی تک چلا تاہم ابھی دعوتِ ولیمہ کی تفصیلات آنا باقی ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر