ماہرہ خان نے غزہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز جاری کر دیں

غزہ میں پینے کو پانی نہیں، کھانے کو روٹی نہیں، لاچار مظلوم لوگ جبری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان نے غزہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز جاری کردیں۔

ان ویڈیوز میں غزہ کے رہائشیوں کی فریاد سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بمباری میں مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے دنیا بھر کی خبروں کی زینت غزہ کو اپنی خبر نہیں۔

ویڈیو: بمباری کے دوران فلسطینی بچے بے خوف و خطر کھیل میں مصروف

یاد رہے کہ اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، بمباری کرکے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 344 معصوم بچوں سمیت مزید 756 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے لاپتا افرا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

متعلقہ تحاریر