منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرم کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرم کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرم‘ کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے منال، احسن محسن کو مبارکباد پیش کی اور ننھے مہمان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم، اب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے حسن اکرم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔

ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی چند غبارے بھی پکڑے ہوئے ہیں

ان تصاویر میں ایمن خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے”۔

مزید پڑھیں: اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی رکھ دیا

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے منال خان نے کہا کہ “ماشااللہ! میرا بیٹا خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ ہے”۔

واضح رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کر کے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔

 

متعلقہ تحاریر