پاکستانی انفلوئنسر مریم نسیم کے ہاتھوں بوائے فرینڈ نے اسلام قبول کرلیا

پاکستانی انفلوئنسر مریم نسیم کے بوائے فرینڈ کین نے ان کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔

مریم نسیم نے خوشی کی خبر کو ایک ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کو کلمہ طیبہ پڑھا رہی ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں سابقہ پاکستانی ایتھلیٹ نے لکھا کہ وہ کلمہ پڑھانے کی ذمہ داری اپنے والد کو دینا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ یہ اہم کام مریم کو خود کرنا چاہئے۔

مریم نسیم کے مطابق قبول اسلام کیلئے ایک مختصر سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قریبی احباب اور دوست شریک ہوئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دین پر چلنے کیلئے ان کی فیملی اور کین کو اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

متعلقہ تحاریر