جنسی تشدد کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
اداکارہ نور عباس کا کہنا ہے کہ 'ہر 5 میں سے 1 لڑکی جنسی تشدد کا شکار ہے'
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معاشرے کے حساس ترین موضوع ‘جنسی تشدد’ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اہنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ‘ہر 5 میں سے 1 لڑکی جنسی تشد کا شکر ہے۔ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کئی خواتین مقدمات درج نہیں کراتیں’۔
انہوں نے کیس رپورٹ نا کروانے کی وجوہات کا بھی ذکر کیا۔
View this post on Instagram
زارا نور عباس نے کہا کہ ‘طبقاتی رکاوٹیں، مجرم کی قتل کی دھمکیاں اور معاشرتی الزامات جیسی کئی نامناسب دشواریاں ہیں جن کے باعث متاثرہ خواتین مقدمات درج نہیں کرا پاتیں’۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر گفتگو کو عام کر کے ہی متاثرہ خواتین کے تقدس اور کردار پر سوال اٹھانے کے رواج کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ متاثرہ خواتین کو آواز اٹھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پر گھریلو تشدد میں اضافہ
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘جنسی تشدد کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی’۔
دوسری جانب گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2020ء کے سہ ماہی ریکارڈ میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرم یا تشدد کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔