عامر خان کی بیٹی ارا خان اور نوپور شکھارے رشتہ ازدواج میں منسلک

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان اور نوپور شکھارے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ ارا خان، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انکی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ارا خان اور نوپور شکھارے کی شادی کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں تھیں اور انٹرنیٹ پر دونوں کی قربت کا کافی ذکر تھا۔

ایرا خان کی ہلدی پر عامر خان کی دونوں بیگمات شامل

دریں اثنا شادی کے موقع پر مہمانوں کی آمد سے کچھ دیر قبل نوپور شکھارے کو ایتھلیشر آؤٹ فٹ (کھلاڑیوں کے پہناوے) میں نظر آئے کیونکہ وہ شادی کے وینیو پر آنے سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے تھے۔

جبکہ عامر خان کے پرستار بڑی بے تابی کے ساتھ اس لمحے کے منتظر تھے کہ وہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی جھلک دیکھ سکیں۔ تقریب مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

شادی کی اس تقریب کی جو پہلی ویڈیو سامنے آئی اس میں دولہا شادی کی دستاویزات پر دستخط کرتے نظر آئے جبکہ دلہن ارا خان انکے ساتھ بیٹھی تھیں، انکے پیچھے انتہائی مسرور عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ، دولہا کی والدہ اور دیگر رشتہ دار بھی موجودتھے۔

متعلقہ تحاریر