میک اپ آرٹسٹ نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا
شعیب خان کئی مشہور شخصیات کے روپ دھار چکے ہیں
پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے مشہور ترک ڈرامے "ارطغرل غازی” کے کردار حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا۔
شعیب خان نے اپنے اس زبردست میک اپ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔ ساتھ ہی پیغام میں حلیمہ کے کردارکو متاثرکن قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایسا میک اپ کیا۔
اس سے پہلے بھی شعیب خان کئی مشہور شخصیات کا روپ دھار چکے ہیں جن میں سرفہرست "ملکۂ ترنم” نور جہاں کا نام بھی شامل ہے۔