شاہد کپور کو نظر انداز کرنے پر پرستار کرینہ کپور سے ناراض

بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’جب وی میٹ‘ کے فنکار، شوبز انڈسٹری کی سابقہ جوڑی، کرینہ کپور اور شاہد کپور کا لمبے عرصے کے بعد ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی موڈی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو اور شاہد کپور کی ویڈیوز وائرل ہیں۔

یہ ویڈیوز گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو کے دوران بنائی گئیں جہاں اچانک کرینہ کپور کا شاہد کپور سے سامنا ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور شاہد کپور کے پاس سے گزر رہی ہیں اور ساتھ کھڑے شخص کو ہیلو کہتی ہیں جبکہ اس دوران شاہد کی جانب دیکھتی تک نہیں اور آگے بڑھ جاتی ہیں۔

شاہد کپور کی اس ویڈیو میں چہرے کے تاثرات نے مداحوں کو رنجیدہ کر دیا۔

اس جوڑی کے مداح اور فالوورز ان ویڈیوز پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کے ساتھ شاہد کپور نے ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا ہے، کرینہ کو شاہد کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا۔

کچھ صارفین نے شاہد کپور کی طرف داری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد کپور ہمیشہ کرینہ کو مخاطب اور ہیلو کرنے میں پہل کرتے ہیں مگر بیبو نے ہمیشہ سخت رویہ ہی اختیار کیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین ان ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں شاہد کپور سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر