ننھے مہمان کی متوقع آمد کا اعلان، دیپیکا اور رنویر کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں

بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ننھے مہمان کی متوقع آمد کے اعلان کے بعد سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کے ساتھ ہی انکے لیے مبارکباد کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ننھے مہمان کی متوقع آمد کا اعلان، دیپیکا اور رنویر کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں

شادی کے 6 برس بعد دیپیکا اور رنویر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے بعد اب اسٹار جوڑی کی تازہ تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں، جس میں مستقبل کے والدین سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

ننھے مہمان کی متوقع آمد کا اعلان، دیپیکا اور رنویر کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
دیپیکا لانگ آؤٹ فٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہے۔ ماں بننے کی خوشی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔

ننھے مہمان کی متوقع آمد کا اعلان، دیپیکا اور رنویر کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
رنویر سنگھ بھی سفید رنگ کی ہوڈی اور پینٹ پہنے ہوئے ہیں، چشمے کے ساتھ ساتھ کیپ بھی ان کی ڈریسنگ کا حصہ ہے۔

متعلقہ تحاریر