شادی کے سوال پر نازش جہانگیر نے بابر اعظم کو بھائی بنا لیا، نسیم شاہ پر خاموشی اختیار

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر کرکٹر کو سرخ جھنڈی دکھا دی جبکہ نسیم شاہ سے شادی کا سوال گول کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے مداحوں نے دلچسپ سوال و جواب کئے، تاہم کچھ مداح ان سے ناراض بھی ہوگئے۔

اسی دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ بابر اعظم اگر شادی کرنے کی پیشکش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’معذرت ہی کروں گی‘۔

شادی کے سوال پر نازش جہانگیر نے بابر اعظم کو بھائی بنا لیا، نسیم شاہ پر خاموشی اختیار
بعدازاں ایک اور مداح نے سوال پوچھا کہ ’اور نسیم شاہ کے پرپوزل کے بارے میں کیا خیال ہے؟‘، جس کے جواب میں اداکارہ نے واضح جواب نہیں دیا۔

اس کے برعکس انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’کیوں بیچارے کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے ہیں سارے‘۔

اداکارہ کا اتنا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم خاص طور سے بابر اعظم کے مداح ان سے ناراض ہوگئے اور ان پر اپنا غصہ اُتارنے لگے۔

شادی کے سوال پر نازش جہانگیر نے بابر اعظم کو بھائی بنا لیا، نسیم شاہ پر خاموشی اختیار
سوال جواب سیشن کے دوران ایک اور صارف سے نازش جہانگیر سے سوال کیا کہ آپ اداکاراؤں کو مسئلہ کیا ہے کرکٹرز سے؟‘، اس کے ساتھ ہی مذکورہ صارف نے نادیہ خان اور نوال سعید کو بھی ٹیگ کردیا۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بھی کھری کھری سنا دی اور کہا کہ ’میرے بھائی یا بہن آپ جو بھی ہیں ، مجھے دوسروں کا نہیں پتا لیکن میرا کرکٹرز کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا ہے اس لیے اپنی منفی سوچ اپنے تک ہی رکھئے‘۔

بعدازاں ایک اور صارف نے اداکارہ سے کہا کہ لگتا ہے بابر اعظم کے مداح غصے میں آگئے ہیں، جس پر انہوں نے بابر اعظم کو بھائی بنالیا۔

انہوں نے جواب دیا کہ دیکھو ذرا، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں، لیکن ان کے مداح دل کھول کر نفرت پھیلا رہے ہیں۔ میرا کرکٹرز سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، ایسے سوال ہی نہ کئے جائیں۔

شادی کے سوال پر نازش جہانگیر نے بابر اعظم کو بھائی بنا لیا، نسیم شاہ پر خاموشی اختیار
نازش جہانگیر نے ایک اور مداح کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی کرکٹر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک نے مجھ سے سوال کیا جس کا میں نے جواب دیدیا۔ اب اگر کوئی اس پر برا مان جائے تو میں کیا کرسکتی ہوں؟

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا ضرورت نفرت پھیلانا بند کیا جائے۔ اگر آپ کسی کے مداح ہیں تو ان کی نمائندگی اچھے انداز میں کیجئے۔

متعلقہ تحاریر